Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / عوامی مسائل کی یکسوئی حکومت کی اولین ترجیح : ای راجندر

عوامی مسائل کی یکسوئی حکومت کی اولین ترجیح : ای راجندر

حیدرآباد ۔ 13 دسمبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر فینانس و سیول سپلائز مسٹر ای راجندر نے کہا کہ عہدے حاصل ہونے کے ساتھ ہی ہم کسی کو فراموش کرنے یا بھول جانے والے ہرگز نہیں ہیں بلکہ ہم عوامی مسائل کی یکسوئی پر اولین ترجیح دینے والے قائدین ہیں ۔ آج یہاں ضلع کریم نگر سے مجالس مقامی کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل ارکان کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کے بعد اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے مسٹر ای راجندر نے کہا کہ آزاد امیدواروں جنہوں نے اپنے پرچہ نامزدگیوں سے محض تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی زیر قیادت حکومت پر مکمل بھروسہ و اعتماد رکھتے ہوئے دستبرداری اختیار کئے تھے اور ان دستبرداریوں کی وجہ سے ہی ٹی آر ایس کے امیدوار قانون ساز کونسل کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔ مسٹر راجندر نے بتایا کہ ضلع کریم نگر سے کونسل ارکان امیدوار کی حیثیت سے مسٹر این لکشمن راؤ اور بھانو پرساد راؤ نے اپنے پرچہ جات نامزدگیاں داخل کئے تھے اور آج اپنے پرچہ جات نامزدگیوں سے دستبرداری کے آخری دن آزاد تمام امیدواروں کی مقابلہ سے دستبرداری اختیار کرنے کے نتیجہ میں دونوں ہی ٹی آر ایس امیدوار بلا مقابلہ منتخب قرار دئیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے لیے کریم نگر ضلع کو ہر ہمیشہ ایک مرکز کا موقف حاصل رہا اور اس طرح کونسل ارکان کے انتخاب میں دونوں امیدواروں کی کامیابی سے ہم پر ذمہ داری میں مزید اضافہ ہوا ہے اور ہمیشہ ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر اپنی اولین ترجیح دی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT