Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوامی مسائل کی یکسوئی میں لاپرواہی نہ کرنے کی ہدایت

عوامی مسائل کی یکسوئی میں لاپرواہی نہ کرنے کی ہدایت

ورنگل میں بلدی عہدیداروں کے خلاف کئی شکایتیں، انچارج کمشنر شاہد مسعود کا اظہار خیال
ورنگل۔/26اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن میں انچارج کمشنر شاہد مسعود نے عوامی شکایات کی سماعت کی اور بلدیہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ موصول درخواستوں کی جلد سے جلد یکسوئی کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایت دربار ( گریونس سیل ) عوام کے مسائل کی یکسوئی کیلئے ہی قائم کیا گیا۔ موصول درخواستوں کی جلد یکسوئی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ میں دی گئی درخواستوں کی ابھی تک یکسوئی نہیں کئے جانے کی شکایات موصول ہورہی ہیں عہدیداروں کو چاہیئے کہ ان درخواستوں کی یکسوئی کی جائے۔ گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن میں شکایتی دربار میں ڈرینج، وظیفہ پیرانہ سالی، ریٹرننگ سیکشن، وبائی امراض، ٹاؤن پلاننگ سیکشن کی زیادہ تر درخواستیں وصول ہوچکی ہیں۔ بلدیہ عہدیداروں کی لاپرواہی کی کئی ایک درخواستیں دی گئی ہیں شہر کے رامنا پیٹ علاقہ کی رہنے والی خاتون نے شکایت کی کہ گذشتہ 22ماہ قبل ہی نئے مکان کی تعمیر کیلئے درخواست دی تھی ان کی شکایت ہے کہ روزانہ بلدیہ کے چکر کاٹنے پر عہدیدار کوئی نہ کوئی بہانہ بنارہے ہیں ابھی تک مکان تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ شہر کے بڑے نالوں کی صاف صفائی کے تعلق سے بھی شکایت کی گئی ہے۔ حالانکہ بارش کے بعد شہر میں ملیریا اور ڈینگو بخار کے کئی ایک کیسس درج ہوچکے ہیں باوجود اس کے بلدیہ کا عملہ صفائی کے کام انجام نہیں دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ شہر ورنگل کے قدیم تعلیمی ادارہ محبوبیہ پنجتن جونیر کالج کے پاس کچرا ڈمپ کیا جارہا ہے کئی مرتبہ بلدی عہدیداروں سے شکایت کی گئی۔ عہدیداروں نے یہاں کا دورہ بھی کیا لیکن مسائل جوں کے توں ہیں سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں روزانہ اس راستہ سے ہی کالج کو جانا پڑتا ہے ان کی صحت کا بلدی عہدیداروں کو خیال نہیں ہے۔ مسلسل توجہ دلانے کے بعد مقامی کارپوریٹر نے یہاں کی ایک مرتبہ صفائی کی دوبارہ پھر سے یہاں پر کچرا ڈالا جارہا ہے، شہر میں عوامی بیت الخلاؤں کی صفائی کے تعلق سے بھی کئی ایک درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اندرسین ریڈی، ایس ای عبدالرحمن، ای ای لنگا مورتی اور دیگر بلدی عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT