Thursday , June 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے جدوجہد کا عزم

عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے جدوجہد کا عزم

جوگی پیٹ میں منعقدہ عوامی اجلاس سے سیاسی قائد ویر بھدرا راؤ کا خطاب
جوگی پیٹ۔/9 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی اندول کے عوام کئی مسائل کے شکار ہیں لیکن ان کے مسائل کی یکسوئی پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے، غریبوں کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہے، مقامی ارکان اسمبلی نہ ہونے کی وجہ عوام کو مسائل کے تعلق سے نمائندگی کرنے میں بھی دشواری ہورہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جوگی پیٹ کے مشہور مقبول سیاسی قائد ویر بھدرا راؤ نے کیا، کلیانہ منڈپم جوگی پیٹ میں حلقہ اسمبلی اندول کے عوام کے ساتھ منعقدہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر ویربھدرا راؤ نے کہا کہ اندول کے ارکان اسمبلی منتخب ہونے کے بعد غائب ہیں، چونکہ وہ مقامی قائدین میں سے نہیں ہیں اس لئے انہیں مقامی عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے، آخر مقامی عوام اپنے مسائل کی یکسوئی کیلئے کس سے نمائندگی کریں چونکہ انہیں ارکان اسمبلی سے ملاقات کا موقع ہی نہیں مل پاتا ہے، مسٹر ویر بھدرا راؤ نے عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے جدوجہد کرنے کا تیقن دیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ غریبوں اور تمام مستحقین کیلئے اپنی جانب سے خدمت کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ ویربھدرا راؤ سابق میں بی جے پی سے وابستہ رہتے ہوئے سرگرم طور پر عوامی خدمت انجام دے چکے ہیں۔ جب وہ محکمہ برقی میں ٹرانسکو کے ڈائرکٹر تھے تب انہوں نے برقی بل کی ادائیگی میں غریبوں کو مختلف سہولتیں فراہم کی تھیں، ان کی خدمات کے سبب وہ مقامی عوام میں مقبول و مشہور قائد کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT