Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے عہدیداران کو ہدایت

عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے عہدیداران کو ہدایت

سنگاریڈی میں گرام جیوتی پروگرام سے ریاستی وزیر ہریش راؤ کا خطاب
سنگاریڈی17 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موا ضعات کی ترقی میں ہی ریاست کی ترقی مضمر ہے ۔ اور جوا بدہی کے تصور کی ہمت افزائی کو یقینی بنا نا ہی گرام جیو تی پروگرام کا اصل مقصد ہے ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ۔ہریش رائو نے جدید کلکٹریٹ آڈیٹوریم ہال سنگاریڈی میں ضلعی و منڈل عہدید اروں ‘ یونٹی ایجینٹس اور تحصیلداروں کیلئے منعقدہ شعور بیداری گرام جیوتی پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ گرام جیوتی پر وگرام کا مقصد موا ضعات کو ترقی دینا ہے ۔ مو ا ضعات کی ترقی میں ہی ریاست کی ترقی مضمر ہے ۔ضلعی عہدید ار مو ا ضعات کو اپنا تے ہوئے عوام کے مسائل کی یکسوئی کی سعی کریں۔ہر موضع میں صد فیصد شرح خواندگی کو یقینی بنا نے کے اقدامات کئے جائیں انہوں نے عہد یداروں سے کہا کہ وہ ضلع میدک کے 200 مو اضعات کو اپنا تے ہوئے نرمل گرام پر سکار ایوارڈحاصل کرنے کی سعی کریں۔محکمہ پولیس کی جانب سے صد فیصد سوچھ ضلع میدک پروگرام کے تحت صاف صفائی کے کاموں میں تعاون کرنے کیلئے آگے آنے پر ایس پی ضلع میدک بی سومتی کی ستائش کی ۔ وزیر آبپاشی نے کہا کہ مو اضعات کی جامع ترقی کیلئے عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے ۔گرام جیوتی پروگرام عوام کے مسائل اور مواضعات کی ترقی و خوشحالی کیلئے منعقد کیا جا رہاہے ۔انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ہ وہ اپنے فرائض بحسن و خوبی انجام دیں۔اور گرام جیوتی پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔مسٹر ہریش رائو نے جاریہ سال ضلع کہ ہر اسمبلی حلقہ کے 20 مو اضعات میں صد فیصد بیت الخلاء تعمیر کر تے ہوئے نرمل گرام پر سکار ایوارڈ حاصل کرنے عہدیداروں سے خواہش کی ۔ ڈپٹی اسپیکر اسمبلی پد ما دیویندر ریڈی نے کہا کہ گرام جیو تی پروگرام کی مو ثر عمل آواری کیلئے حکومت پا بند عہد ہے ۔اس موقع پر متبدلہ ضلع کلکٹر راہول بوجا ‘ضلع پر یشد چیرمین راجمنی ‘ چنتا پرا بھاکر رکن اسمبلی حلقہ سنگاریڈی ‘ مدن ریڈی رکن اسمبلی نرسا پور ‘ مہپال ریڈی رکن اسمبلی پٹن چیرو‘ با بو موہن رکن اسمبلی اندول‘ رام لنگا ریڈی رکن اسمبلی دوباک‘ راملو نائیک ‘ سدھا کر ریڈی ایم ایل سیز‘ پی سی سی بی چیرمین دیویندر ریڈی‘و دیگر ضلعی عہدید ارموجو د تھے۔

TOPPOPULARRECENT