Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوامی نمائندے اسکیمات کی عمل آوری میں تعاون کریں

عوامی نمائندے اسکیمات کی عمل آوری میں تعاون کریں

کوہیر پرجا پریشد کے اجلاس میں آر ڈی او اور دیگر کا خطاب
کوہیر۔/10اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل پرجا پریشد کا سہ ماہی جنرل باڈی اجلاس صدر نشین کوہیر منڈل جے انیتا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ محمد عبدالحمید آر ڈی او ظہیرآباد ریونیو ڈیویژن نے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سرکاری اسکیم ہو اس کو عوام تک پہنچانے میں عوامی نمائندوںکا تعاون نہایت ضروری ہے۔ عوامی نمائندوں کے تعاون کے بغیر اسکیمات ادھوری رہ جاتی ہیں۔ ضلع کلکٹر کی ہدایت پر ریونیو کے مسائل کو صد فیصد کامیاب کرنے کیلئے اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ ریونیو ریکارڈ کو پوری طرح صاف و شفاف تیار کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں ولیج ریونیو آفیسرس گاؤں گاؤں میں کسانوں کے گھر جاکر ان کے مسائل حل کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت جلد ای پٹہ پاس بک متعارف کروایا جارہا ہے۔جاریہ ماہ میں راشن شاپس پر بائیو میٹرک سسٹم لگادیا جارہا ہے، خاندان کا کوئی بھی فرد بٹن دباکر راشن شاپ سے غذائی اشیاء حاصل کرسکتا ہے۔ کوہیر منڈل کے چند مواضعات میں سروے کا کام باقی ہے بہت جلد ایک سرویئر کا تقرر کرکے سروے کے کاموں کو تکمیل کرلیا جائے گا۔ ڈاکٹر سریدھر پرائمری ہیلت سنٹر دیگوال نے اجلاس کو بتایا کہ کوہیر منڈل میں خسرہ روبیلہ کے مرض کی روک تھام کیلئے 17 اگسٹ تا 23اگسٹ ٹیکہ اندازی کی جائے گی۔ انہوں نے عوامی نمائندوں سے رہنمائی کا مطالبہ کیا۔ محمد اشرف علی کوآپشن ممبر نے اجلاس میں بتایا کہ می سیوا سنٹر والوں کی شادی مبارک اور کلیانا لکشمی درخواست کے ساتھ من مانی چل رہی ہے، ایک درخواست کیلئے ایک ہزار سے زائد رقم حاصل کی جارہی ہے۔محمد عبدالقدیر سرپنچ منیار پلی نے اجلاس کو بتایا کہ موضع میں واقع اپر پرائمری پہلی جماعت تا آٹھویں جماعت ہے جس میں جملہ 162 طلباء زیر تعلیم ہیں جن کے لئے صرف 3اساتذہ ہیں دوسری کوئی پڑھنے والا نہیں ہے۔ ودیا والینٹرس موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے منڈل ایجوکیشن آفیسر شنکر سے مطالبہ کیا ہے کہ منیار پلی میں فوری اساتذہ کا تقرر کریں۔ اجلاس کی کارروائی کوہیر منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر ایم بھکشا پتی نے انجام دیا۔ اس موقع پر پنچایت اے ای اظہر الدین آر اینڈ ی، اے ای محمد وسیم الدین کے علاوہ سید معز الدین کوآپشن ممبر ضلع پریشد شریمتی شرونتی اروند ریڈی ضلع پریشد رکن کوہیر منڈل وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT