Sunday , September 24 2017
Home / پاکستان / عوام تا عوام رابطے صرف مودی ۔ نواز شریف سے ممکن : اوم پوری

عوام تا عوام رابطے صرف مودی ۔ نواز شریف سے ممکن : اوم پوری

لاہور 19 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر بالی ووڈ اداکار اوم پوری نے کہا کہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف ہی دونوں ملکوں کے مابین عوام تا عوام رابطوں کو یقینی بناسکتے ہیں۔ اوم پوری رفیع پیرتھیٹر ورکشاپ کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کیلئے سہ روزہ دورہ پر یہاں آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں کو کٹر پسندوں سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے انٹرنیشنل فلم فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کی جانب دو قفل ہیں اور ان کی چابیاں نواز شریف اور نریندر مودی کے ہاتھ میں ہیں۔ یہ قفل کھولنے کے بعد ہی دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے سے ملنے جلنے کا موقع مل سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میںتقریبا 80 تا 90 فیصد عوام سکیولر ہیں اور وہ پاکستان کے تعلق سے کوئی منفی سوچ نہیںرکھتے ۔ اوم پوری نے کہا کہ ان ہندوستانیوں کیلئے جو پاکستان کو ایک تخریب کار ملک سمجھتے ہیں ‘ وہ اکثر استدلال پیش کرتے ہیں کہ اگر واقعی ایسا ہے تو پھر یہاں اسکولوں اور مساجد کو کیوں بم حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں سے جو گمراہ ہیں اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسی راہ کو ترک کردیں جس سے نفرت پھیلتی ہے ۔ اللہ تعالی نے معصوم افراد کی جانیں لینے کے خلاف خبردار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT