Saturday , October 21 2017
Home / سیاسیات / عوام تنگ نظری سے بالا تر ہوں: وی کے سنگھ

عوام تنگ نظری سے بالا تر ہوں: وی کے سنگھ

لکھنؤ۔ 10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیر خارجہ جنرل وی کے سنگھ نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ تنگ نظری سے بالاتر ہوکر ملک کی بہتری کیلئے کام کریں۔ یہاں ایک اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ثقافت میں کہیں بھی سماج، مذہب کو تنگ نظری سے نہیں دیکھا گیا اور ہمیشہ اسی نکتہ کو اہمیت دی گئی کہ کسی طرح انسانیت کی مدد کی جاسکتی ہے اور اسے فروغ دیا جاسکتا ہے۔ اس وقت خطرات منڈلا رہے ہیں۔ کئی سماجی شعبوںنے مذہب کی بنیاد پر تنگ نظری کو اپنا لیا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہماری تہذیب کو سمجھا اور اختیار کیا جائے۔ ہمیں ایسی محدود ذہنیت سے باہر آنا چاہئے جو ہمیں تنزلی کی طرف لی جاتی ہے۔ ہماری ثقافت ’’واسودھو کٹمبکم‘‘ کے بارے میں ہے یعنی ہم ساری دنیا کی فلاح چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT