Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / عوام تک رسائی کیلئے فیس بک کی اختراعی مہم

عوام تک رسائی کیلئے فیس بک کی اختراعی مہم

مفت بنیادی انٹرنیٹ خدمات کو ذکربرگ کی تائید
نئی دہلی ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے ایک نئی مارکٹنگ راہ اختیار کرتے ہوئے پھر ایک بار متنازعہ مفت بنیادی انٹرنیٹ خدمات کی تائید کی اور کہا کہ اس سے نیٹ نیوٹرالٹی کا تحفظ ہوگا۔ زکربرگ شخصی طور پر ویڈیو پر پیش ہوئے اور مفت بنیادی ضروریات کی تشہیر کی۔ انہوں نے بتایا کہ فیس بک نے بھی مفت بنیادی خدمات کا احاطہ کیا ہے۔ ان میں تعلیم، حفظان صحت اور روزگار شامل ہیں۔ اس مقصد کیلئے خصوصی اپلیکیشن ڈیزائن کئے جائیں گے اور صارفین کو ان کے فون پر ڈاٹا پلان کے بغیر یہ خدمات فراہم رہیں گی۔ اس کے علاوہ دیگر کئی خدمات جیسے یوٹیوب، جی میل، گوگل یا ٹوئٹر کیلئے اس کی رسائی نہیں ہوسکے گی۔ فیس بک کی اس تجویز کے بعض گوشے مخالفت کررہے ہیں اور وہ اسے نیٹ نیوٹرالٹی کے بنیادی اصولوں کے خلاف تصور کرتے ہیں۔ زکر برگ نے کہا ہمارا یہ ایقان ہیکہ نیٹ رابطہ ایک انسانی حق ہے اور دنیا سے رابطہ برقرار رکھنا ہماری نئی نسل کیلئے بنیادی چیلنج ہے۔ جب لوگ ایک دوسرے سے مربوط ہوں گے تو ہم کئی انوکھے کام انجام دے سکتے ہیں۔ ہم عوام سے قریب ہوسکتے ہیں اور نئی تجاویز نئے مواقع سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیٹ صرف چند متمول اور طاقتور لوگوں کی مراعات نہیں ہوسکتا اور ہمیں ایسے کام کرنے ہوں گے جن کے ذریعہ ہر شخص اس میں حصہ دار ہو اور سب کو یکساں مواقع ملیں۔ انہوں نے عوام سے اس کی بھرپور تائید کی توقع ظاہر کی۔

TOPPOPULARRECENT