Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / عوام تہواروں میں اشتعال انگیزی کا شکار نہ بنیں : ممتا

عوام تہواروں میں اشتعال انگیزی کا شکار نہ بنیں : ممتا

کولکتہ ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ سال دسہرہ کے ایک دن بعد محرم مقرر ہے، چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج عوام سے خواہش کی ہیکہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور اشتعال انگیزی کا شکار بن کر فرقہ پرست مسائل پیدا نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ بعض گوشے اندیشہ ہیکہ فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کیلئے لوگوں کو اکسائیں گے اور اگر عوام ان کی اشتعال انگیزی کا شکار بنے تو اس سے سیاسی فائدہ حاصل کریں گے۔ ممتابنرجی نے اضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹنس کو ہدایت دی ہیکہ جلوسوں پر گہری نظر رکھیں۔ یکم ؍ اکٹوبر کو جس دن محرم کا جلوس نکالا جائے گا، گنیش نمرجن نہیں ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT