Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / عوام سے وعدوں کو یاد دلانے سی پی ایم کی مہم

عوام سے وعدوں کو یاد دلانے سی پی ایم کی مہم

چیف منسٹر پارٹی کے نام سے خوفزدہ ۔ ٹی ویرا بھدرم کا دعوی
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ سی پی ایم سکریٹری مسٹر ٹی ویرا بھدرم نے دریافت کیا کہ سی پی ایم سے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کیوں خوفزدہ ہیں ۔ آخر کیا وجہ ہے کہ سی پی ایم کے نام سے چیف منسٹر ڈر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو دئیے گئے تیقنات اور وعدوں کو روبہ عمل نہ لا کر مخالف عوام پالیسیوں کو اپنانے کی وجہ سے سی پی ایم عوامی جدوجہد کررہی ہے اور حکومت کا مخالف عوام رویہ جاری رہنے کی صورت میں سی پی ایم عوامی جدوجہد کو جاری رکھنے کا انتباہ دیا ۔ سی پی ایم کے زیر اہتمام جاری مہاجنا پدیاترا جو کہ ضلع کھمم میں جاری ہے ۔ بھکتا رام داس لفٹ اریگیشن اسکیم کے جاری کاموں کا مشاہدہ کرتے ہوئے مسٹر ویرا بھدرم نے اپنا اظہار خیال کیا اور جلسہ عام سے بھی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تلنگانہ میں آبپاشی پراجکٹس کے ای ڈیزائننگ کے نام پر بڑے پیمانے پر لوٹ کھسوٹ و بے قاعدگیاں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ایکطرف شفافیت کی باتیں کرتے ہیں تو دوسری طرف آبپاشی پراجکٹس کے ساتھ دیگر اہم پروگراموں میں بھی بڑے پیمانے پر لوٹ کھسوٹ کرنے کی ہر ایک کو چھوٹ دے رکھی ہے ۔ لہذا مسٹر ٹی ویرا بھدرم نے آبپاشی پراجکٹس کے تحت آنے سے اراضیات سے محروم ہونے والے قبائیلی افراد کو 2013 قانون کے تحت مکمل معاوضہ ادا کرنے کا حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ۔ اور کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ریاست میں اپوزیشن کا رول ادا کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT