Sunday , May 28 2017
Home / ہندوستان / عوام مجاہد آزادی بن کر حکومت کا ساتھ دیں: فرنویس

عوام مجاہد آزادی بن کر حکومت کا ساتھ دیں: فرنویس

ممبئی۔25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نوٹوں کی کرنسی کو منسوخ کردینے کے فیصلہ کو رشوت اور کالے دھن کے خلاف جنگ قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کا مجاہد آزادی بن کر ساتھ دیں۔ ہمارے سماج سے ان شیطان طاقتوں کو ختم کرنے کے لئے سخت قدم ضروری ہیں۔ ہمارے لئے آج کا سب سے بڑا چیلنج کرپشن اور کالا دھن ہے۔ اس طرح کے دشمنوں اور شیطانی عوامل کے خلاف ایک جنگ کرنے نریندر مودی کا فیصلہ درست ہے۔ فرنویس نے کہا کہ ہم تمام کو ایک مجاہد آزادی بن کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مودی حکومت اس ملک کو رشوت سے پاک بنانا چاہتی ہے۔ صرف آپ لوگ اس حکومت کی مدد کریں۔ صرف 50 دن آپ حکومت سے تعاون کریں گے نہ آئندہ 50 سال ہماری خوشحالی ہی خوشحالی ہوگی۔ عوام کو اب کئی مسائل کا سامنا ہے۔ پینے کا پانی کا مسئلہ، صحت اور دیگر مسائل نے عوام کو بے حد پریشان کررکھا ہے۔ آزادی کے 70 سال بعد بھی لوگ صحت کے مسئلہ کا سامنا کررہے ہیں۔ عوام ہنوز سلم بستیوں میں رہ رہے ہیں۔ ایسے میں وزیراعظم کی آواس یوجنا کی بھی ذات، پات، مذہب، نسلی امتیازات کے بغیر امکنہ الاٹ کرنے کے لئے ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT