Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / عوام پر ہینڈلوم کیلئے وزیراعظم کا دباؤ

عوام پر ہینڈلوم کیلئے وزیراعظم کا دباؤ

نئی دہلی ۔ 7اگست ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہینڈلوم شعبہ کا فروغ نہ صرف بے شمار جلاہوں کیلئے ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے گا بلکہ اس سے خواتین بھی بااختیار ہوجائیں گی ۔ اس لئے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی روزآنہ زندگی میں ہینڈلوم مصنوعات زیادہ استعمال کریں ‘ کیونکہ ہینڈلوم شعبہ سے کئی خواتین وابستہ ہیں ۔ اس لئے اس شعبہ کی ترقی سے خواتین کی بااختیاری میں بھی اضافہ ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT