Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / عوام پیاسے لیکن کھیل کا میدان تربتر

عوام پیاسے لیکن کھیل کا میدان تربتر

لاتور میں والی بال ٹورنمنٹ کے انعقاد پر تنازعہ
لاتور ۔ 23 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) خشک سالی سے متاثرہ لاتور میں سابق چیف منسٹر آنجہانی ولاس راؤ دیشمکھ کے فرزند امیت کے حامیوں کی جانب سے منعقدہ ایک اسپورٹس تقریب تنازعہ کا شکار ہوگئی جبکہ اس علاقہ کے عوام بوند بوند پانی کیلئے ترس رہے ہیں۔ گراؤنڈ ورک کیلئے پانی کا بیجا استعمال کیا جارہا ہے ۔ تاہم 28 مارچ کو منعقد ہونے والے امیت دیشمکھ ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنمنٹ کے آرگنائزر معیز شیخ نے اس طرح کے دعوؤں کی تردید کی اور بتایا کہ میدان پر پانی کے چھڑکاؤ کیلئے ہزارہا لیٹر پانی ضائع کرنے کی اطلاعات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ معیز شیخ جو کہ لاتور سٹی کانگریس کے صدر بھی ہیں، کہا کہ جس میدان پر والی بال ٹورنمنٹ منعقد کیا جارہا ہے ، اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری حکومت کی ہے ۔ ہم نے صرف ایک دن کیلئے کرایہ پر حاصل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میدان پر چھڑکاؤ کیلئے صرف سات آٹھ  بالٹی پانی استعمال کیا جارہا ہے جبکہ 25 ہزار لیٹر پانی ضائع کرنے کی خبریں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراصل سیاسی حریفوں نے یہ جے پرکی اڑائی ہے کہ ہزار ہا لیٹر پانی ضائع کیا جارہا ہے ۔ دریں اثناء پارٹی ذرائع نے بتایا کہ کانگریس رکن اسمبلی دیشمکھ کے سیاسی وارث امیت ان دنوں اپنے افراد خاندان کے ساتھ بیرون ملک دورہ پر ہیں۔ توقع ہے کہ جاریہ ہفتہ ملک واپس ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT