Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / عوام کا بہتر معیار زندگی جمہوریت کی کامیابی کا ضامن : آغا خان

عوام کا بہتر معیار زندگی جمہوریت کی کامیابی کا ضامن : آغا خان

ایتھنز (یونان) ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسمعیلیہ خوجہ فرقہ کے پیشوا ہزہائی ینس آغا خان نے کہا کہ ایک کامیاب جمہوریت اسے ہی کہا جاسکتا ہے جہاں عوام کی زندگی میں بہتری پیدا ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں جہاں جمہوریتیں ہیں، ان کے خیال میں (آغا خان) وہ تمام بنیادی طور پر عوام اور انسانی زندگی کے معیار میں بہتری کے لئے کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام (دستوری نظام) آزادی اور میڈیا کی آزادی بھی اہمیت کی حامل ہیں۔ مستحکم سیول سوسائٹی اور کثرت کا خود کو پابند بنانا اور سماجی رابطہ بہتر زندگی کے مقصد کے حصول کے لئے انتہائی اہم عناصر ہیں اور یہی وہ علامتیں ہیں جن سے عالمی سطح پر جمہوریت کے ذریعہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے درکار نشانہ کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ہزہائی نیس آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے بانی اور صدرنشین بھی ہیں۔ انہوں نے ایھتنز ڈیموکریسی فورم کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ ریمارکس کئے۔ انہوں نے ایک چبھتی ہوئی بات کہی سیاسی نظریات اور دستوری نظام کے ذریعہ کبھی کبھی جمہوریت کو سمجھنے میں فاش غلطی کی جاتی ہے۔ سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ مسابقتی حکومتی نظام کو سمجھنے میں کوتاہی سے کام لیا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا موضوع ہے جو متعدد تعلیمی اداروں کے نصاب میں شامل نہیں ہے اور ایسے متعدد ممالک ہیں جن کے بارے میں میں اچھی طرح جانتا ہوں۔ وہاں میڈیا کے ذریعہ دستوری تبدیلی کی منطق یا اس کے متبادل کی شاذ و نادر ہی وضاحت کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک ایسے وقت جب عوام کی کثیر تعداد تمام طرز حکومت پر اعتماد کھوتی جارہی ہے اور ایسے پس منظر میں اگر عوام کی طرز زندگی کو بہتر بنانے کوئی پلیٹ فارم میسر آجاتا ہے تو اس کے ذریعہ مستقبل سے امیدیں وابستہ کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT