Saturday , October 21 2017
Home / Top Stories / عوام کا وقت ضائع کرنے کے بجائے روزگار پر توجہ ضروری

عوام کا وقت ضائع کرنے کے بجائے روزگار پر توجہ ضروری

وزیراعظم مودی کو راہول کا مشورہ، بیروزگار نوجوان برہم، پریشان کسانوں کی خودکشی، حکومت خاموش
امیٹھی۔ 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو روزگار کے مسئلہ پر آج اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ملک کے عوام کا وقت ضائع کرنے کے بجائے اس مسئلہ پر توجہ مرکوز کریں گے۔ راہول گاندھی نے اپنے حلقہ لوک سبھا امیٹھی کے دورہ پر کہا کہ وزیراعظم کو یہ کہنا چاہئے کہ آیا وہ بیروزگاروی جیسے مسائل سے نمٹنے کے قابل نہیں ہیں جس کے بعد کانگریس آگے آئے گی اور چھ ماہ میں یہ کام کردکھائے گی۔ اترپردیش کے علاقہ جگدیس پور کے تحت موضع کتھورہ میں دیہاتیوں کے اجتماع ’چوپال‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’کسان اور نوجوان ہندوستان سے تعلق رکھنے والے دو اہم مسائل ہیں۔ مودی جی اگر ان مسائل کو حل نہیں کرسکتے تو انہیں صاف طور پر یہ کہہ دینا چاہئے۔ پھر کانگریس آئے گی اور اندرون چھ ماہ ان مسائل کو حل کردیا جائے گا۔ کانگریس کے لیڈر نے تین روزہ دورہ پر آج دو پہر یہاں اپنی آمد کے فوری بعد اس چوپال سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’وزیراعظم مودی کو چاہئے کہ وہ ملک کے عوام کا وقت ضائع کرنا بند کریں اور وعدہ کے مطابق نوجوانوں کو روزگار دینا شروع کریں۔‘‘ راہول نے کہا کہ ’’اس ملک کے نوجوان یہ محسوس کررہے ہیں کہ انہیں ملک کی خدمت کرنے کا موقع نہیں دیا جارہا ہے۔ ان (نوجوانو) کا غصہ برھتا جارہا ہے۔ اور … کسان خودکشی کررہے ہیں۔‘‘ انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ امیٹھی کی ترقی کے ل یے فوڈ پارک اور دیگر پراجیکٹوں کو نظرانداز کردیا ہے۔ راہول نے کہا کہ یہ بڑی بدبختی کی بات ہے کہ بی جے پی، امیٹھی کے عوام کے مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ جو بہت غلط ہے۔ ان (بی جے پی) کی ذہنیت ہی کچھ ایسی ہے۔ لیکن آپ تمام کے لیے میں ان سے لڑتا رہوں گا۔‘‘’میک ان انڈیا‘ اور ’اسٹارٹ اپ‘ اسکیموں کا حوالہ دیتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ جب تک ’میک ان امیٹھی‘ اور ’میک ان یو پی‘ کی بات نہیں کی جاتی مدکورہ بالا اسکیمات کا کوئی معنی و مطلب نہیں ہوسکتا ہے۔ راہول گاندھی اپنے دورہ کے دوسرے دن منشی گنج گیسٹ ہائوز میں عوام سے ملاقات کریں گے۔ بعدازاں مومن گنج میں کانگریس کارکنوں سے خطاب ہوگا۔ توقع ہے کہ وہ اپنی پارٹی کی ایک کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ راہول گاندھی جمعہ کو نئی دہلی واپس ہونے سے قبل اپنی والدہ کے حلقہ لوک سبھا رائے بریلی میں کانگریس کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔

 

TOPPOPULARRECENT