Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / عوام کو ایسٹر کی مبارکباد

عوام کو ایسٹر کی مبارکباد

نئی دہلی ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی، نائب صدر حامد انصاری نے ایسٹر کے موقع پر آج عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نفرت اور تشدد کو ہمارے افکار میں کوئی جگہ نہیں ملنا چاہئے۔ پرنب مکرجی نے اپنے پیام میں کہا کہ مقدس یوم ’ایسٹر‘ انسانیت کے تئیں یسوع مسیح کی ابدی چاہت کی متواتر یاددہانی کراتا ہے۔
پنٹگان سربراہ نے شخصی ای میل
اکاؤنٹ کا استعمال کیا
واشنگٹن ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نئی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے حکومتی کاموں کیلئے لگ بھگ ایک سال یعنی ڈسمبر 2015ء تک اپنے پرسنل ای میل اکاؤنٹ کا استعمال کیا، جبکہ اس عمل کا انکشاف نیوز رپورٹس نے کیا۔ پنٹگان نے قانون حق معلومات کے تحت  نیوز ایجنسی ’اسوسی ایٹیڈ پریس‘ اور دیگر خبررساں اداروں کی درخواستوں کے جواب میں گزشتہ روز ای میلس کے 1,336 صفحات جاری کئے۔ تاہم کوئی بھی ای میل میں راز کی معلومات نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT