Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / عوام کو بوگس رائے دہندوں سے چوکنا رہنے کا مشورہ

عوام کو بوگس رائے دہندوں سے چوکنا رہنے کا مشورہ

نئے شہر سے بوگس نام حذف، پرانے شہر میں برقرار، صدر ایم بی ٹی ڈاکٹر قائم خان کا بیان
حیدرآباد۔10 جنوری(پریس نوٹ) مجوزہ بلدی انتخابات میں حسب سابق بوگس رائے دہندوں پر مشتمل ووٹر لسٹ پر عمل آوری کے سلسلے کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے صدر مجلس بچائو تحریک ڈاکٹر قائم خان نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ گزشتہ 1996 ء ، 1999 ء اور 2014 ء کے انتخابات کے موقع پر مجلس بچائو تحریک نے الیکشن کمیشن آف اینڈیا، ریاستی الیکشن کمیشن سے نمائندگی کرتے ہوئے گریٹر حیدرآباد کی ووٹرلسٹ میں موجود کم و بیش 30 لاکھ بوگس ووٹرس کے ناموں کی نشاندہی کرتے ہوئے واقف کروایا۔ تاہم نئے شہر سے 6 لاکھ ووٹروں کے ناموں کو نکالا گیا جبکہ پرانے شہر حیدرآباد کی ووٹر لسٹ جوں کی توں برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ووٹر لسٹ کو صاف و شفاف نہیں بنایا جائیگا۔ حقیقی امیدواروں کی کامیابی نہیں ہوگی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بار حقیقی امیدواروں کی کامیابی کے لئے موثر اقدامات کرے بصورت دیگر گزشتہ کی طرح ووٹ کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرنے کے بجائے اپنی منظم سازش میں کامیاب ہوجائیں گے۔ بیان کے آخر میں ڈاکٹر قائم خان نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں کے پولنگ بوتھس کی نگرانی کرے اور بوگس رائے دہندوں سے چوکنا رہیں۔

TOPPOPULARRECENT