Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدام

عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدام

ریاست میں منفرد و مثالی اسکیمات ۔ وزیر صحت لکشما ریڈی کا ادعا
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : وزیر صحت و طبابت حکومت تلنگانہ ڈاکٹر لکشما ریڈی نے کہا کہ ریاست میں عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے پرائمری ہیلت سنٹرس میں تمام عصری طبی سہولتیں فراہم کرنے حکومت اقدامات کررہی ہے ۔ ریاست میں منفرد اور مثالی اسکیمات کو روبہ عمل لاتے ہوئے معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ جو کہ ایک ممتاز جہدکار ہیں وہ عوام کو درپیش مختلف طبی مسائل سے بخوبی واقف ہیں جس کے پیش نظر انہوں نے خود طبی سہولتوں کی فراہمی میں دلچسپی کا اظہار کیا اور روز بروز متعلقہ عہدیداروں کو ضروری ہدایات دے رہے ہیں ۔ چیف منسٹر کی توقعات کو پورا کرنے سب کو مشترکہ کوشش کرنے کی ضرورت پر وزیر صحت و طبابت نے زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی خصوصی دلچسپی کے باعث ہی آج آنگن واڑی ٹیچرس و آنگن واڑی ہیلپرس کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کرنے پر آج آنگن واڑی ٹیچرس اسوسی ایشن کی جانب سے چیف منسٹر کا شکریہ ادا کیا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر نے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ۔ انہوں نے کھمم پر 23-50 کروڑ روپئے سے تعمیر ’ ماتا شیشو ‘ مرکز کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس طبی مرکز میں عصری طبی آلات فراہم کئے گئے ہیں اور 150 بستروں کی سہولت فراہم کی گئی ۔

 

TOPPOPULARRECENT