Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / عوام کو توجہ ہٹاکر لوٹنے والی ٹولی گرفتار

عوام کو توجہ ہٹاکر لوٹنے والی ٹولی گرفتار

سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد ، 11 وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف
حیدرآباد ۔ 18 نومبر ۔ ( سیاست نیوز ) توجہہ ہٹاکر عوام کو لوٹنے والی بین ریاستی ٹولی کو رام گوپال پیٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس سنٹرل زون مسٹر وی بی کملاسن ریڈی نے بتایا کہ جاریہ سال 19 اکٹوبر کو چار نامعلوم افراد نے علاقہ رام گوپال پیٹ میں ایک تاجر کی توجہہ ہٹاکر 2,38,000 روپئے نقد رقم کا سرقہ کرلیا تھا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھی اور علاقوں میں موجود سی سی ٹی وی ریکارڈ کا تجزیہ کیا گیا اور ریکارڈنگ کے مشاہدہ کے ذریعہ گاڑیوں کے نمبرات کا پتہ لگایا گیا ۔ پولیس نے تحقیقات میں یہ پتہ لگایا کہ ملزمین نے Olx.com ویب سائیٹ کے ذریعہ گاڑیاں خریدیں تھیں اور گاڑی کے مالکین سے ملزمین کا پتہ لگایا گیا ۔ پولیس نے 10 دن کی کڑی محنت کے بعد توجہ ہٹاکر لوٹنے والے واقعہ کے ذمہ دار 32 سالہ گوپی سندر راج ، 32 سالہ پرشوتم پربھو متوطن ٹملناڈو اور کے امرناتھ ساکن ضلع نیلور ، آندھراپردیش کو گرفتار کرلیا ۔ تفتیش کے دوران پولیس نے یہ پتہ لگایا کہ اس ٹولی کا سرغنہ 36 سالہ رتنا کمار ہے جس کا تعلق چینائی (ٹاملناڈو) سے ہے اور مذکورہ پانچوں ملزمین نے خود کو سافٹ ویر انجینئر ظاہر کرتے ہوئے سائبر آباد کونڈا پور کے پاش علاقہ میں ڈیلیکس فلیٹ کرایہ پر حاصل کیا اور Olx ویب سائیٹ کے ذریعہ دو موٹر سائیکلیں خریدیں تاکہ ان گاڑیوں کا وارداتوں کیلئے استعمال کیا جاسکے۔ منصوبہ کے تحت مذکورہ ملزمین نے اپنے نشانے کا پتہ لگایا اور اُس کی توجہ ہٹاکر نقد رقم لے کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ملزمین کی تفتیش کے دوران یہ پتہ لگایا کہ مذکورہ بین ریاستی ٹولی حیدرآباد و سائبرآباد میں جملہ 11 وارداتوں میں ملوث ہے اور اُن کے قبضہ سے پانچ لاکھ مالیتی طلائی زیورات ، موبائیل فونس اور موٹر سیکلیں برآمد کرلی ۔ بین ریاستی ٹولی کی گرفتاری میں انسپکٹر رام گوپال پیٹ پولیس اسٹیشن مسٹر محمد وحیدالدین اور اُن کے اسٹاف نے نمایاں کردار ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT