Friday , July 21 2017
Home / جرائم و حادثات / عوام کو دھوکہ دینے والے دو دھوکہ باز گرفتار

عوام کو دھوکہ دینے والے دو دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد ۔ /25 اپریل (سیاست نیوز) سائبر آباد کی سائبر کرائم پولیس نے دہلی سے تعلق رکھنے والے دو دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا جو ’’ٹو ڈے لائف اسٹائیل‘‘ کمپنی کے ذریعہ لوگوں کو لاکھوں روپئے کی دھوکہ دہی کی تھی ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سائبر کرائم مسٹر ایس جئے رام نے بتایا کہ جاریہ سال /23 مارچ کو بنڈلہ گوڑہ جاگیر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ان سے ایک شکایت درج کروائی کہ ٹو ڈے لائف اسٹائیل کمپنی کے ایگزیکٹیو نے انہیں بذریعہ فون یہ بتایا کہ 4 ہزار روپئے کی شاپنگ پر انہیں لیپ ٹاپ ، ایل ای ڈی ٹی وی یا جویلری بطور انعام حاصل ہوسکتی ہے ۔ اسی طرح درخواست گذار کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد دھوکہ بازوں نے سنٹرل بینک آف انڈیا کے بینک اکاؤنٹ میں 1 لاکھ 25 ہزار روپئے جمع کروائے تاکہ اسے تحفے حاصل ہوسکے ۔ درخواست گذار نے یہ بتایا کہ دھوکہ بازوں نے اسے کسی بھی قسم کے اشیاء بطور تحفہ حوالہ نہیں کیے اور اس سلسلے میں کارروائی کی درخواست کی ۔ سائبر کرائم پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور تحقیقات کے دوران نوائیڈا اور اترپردیش کے سنٹرل بینک  بینک کھاتوں کی تفصیلات حاصل کئے گئے اور دھوکہ بازوں کے موبائیل فون نمبرات کے ذریعہ 24 سالہ آشیش کمار ، 21 سالہ اشونی کمار شکلا کو  نئی دہلی میں گرفتار کرلیا اور انہیں ٹرانزٹ وارنٹ پر حیدرآباد منتقل کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT