Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوام کو دہشت زدہ کرنے والا بالآخر موت کی آغوش میں

عوام کو دہشت زدہ کرنے والا بالآخر موت کی آغوش میں

نعیم گینگ کا اہم رکن شکیل قلب پر حملہ سے فوت، بیوی کے الزامات پر شکوک و شبہات
بھونگیر۔/15جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نعیم گینگ کے اہم کارکن شکیل کی مشکوک موت واقع ہوئی۔ میڑچل منڈل کے کیاسارم موضع کے آشرم میں مقیم شیخ شکیل کی قلب پر حملہ سے موت کے بارے میں رشتہ داروں نے اطلاع دی۔ ضلع نلگنڈہ کے بھونگیر مستقر کا ساکن شکیل تقریباً 25سال پہلے چھوٹے جرائم کے ذریعہ اپنے جرائم کے سفر کو بالآخر نعیم گینگ سے وابستہ ہوکر ریاست کے سنسنی خیز قتلوں کی تاریخ میں اپنی دہشت سے عوام کو خوفزدہ کیا ہوا تھا۔ کچھ عرصہ پہلے یہ اپنے جرائم کو انجام دینے کے بعد پڑوسی ریاستوں کو منتقل ہوگیا تھا اور تقریباً ایک دہا پہلے اپنے آپ کو عدالتی تحویل میں دے دیا تھا۔1990 میں نعیمگینگ سے وابستگی کے بعد سلسلہ وار قتل کرتے ہوئے جن میں مشہور سابق نکسلائیٹ لیڈر کونا سامباشیوڈو اور کوناپوری راملو اور مشہور تاجر سومارادھا کرشنا کے علاوہ نعیم گینگ کے باغی رکن آصف اور افضل و دیگر افراد کے قتل میں بھی ملوث رہ چکا ہے۔ ولی گونڈہ کے صحافی بابر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادینے جیسے سنسنی خیز قتل میں ملوث رہنے کی وجہ سے عوام میں بھی شدید ناراضگی پائی جارہی تھی۔ پیسہ کی وصولی جیسے جرائم میں بھی ملوث رہ چکا تھا۔ بالآخر پولیس نے پی ڈی۔ ٹاڈا میں مقدمات درج کئے جس کی وجہ سے وہ گذشتہ 3 ماہ سے فرار تھا۔ قلب پر حملہ کی اطلاع پر خاندانی افراد رنگاریڈی ضلع کے میڈی سٹی ہاسپٹل کو منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ مرحوم شکیل کچھ عرصہ ٹی ڈی پی کا کونسلر بھی رہ چکا تھا اور موجودہ ٹی آر ایس کونسلر زینب النساء کا شوہر ہے۔ متوفی شکیل کی دوسری بیوی نے میڈیا کے سامنے بھونگیر کے ایم ایل اے ہائیلا شیکھر ریڈی اور ورا ورا راؤ پر سنگین الزامات لگائے ہیں جس سے عوام کے شکوک کو مزید تقویت پہنچتی ہے۔ بہرحال پولیس کو اپنی ساکھ اور قانون کی سربلندی کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT