Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / عوام کو ذہنی تناؤ سے آزاد رہنے حالات سے مقابلہ کا مشورہ

عوام کو ذہنی تناؤ سے آزاد رہنے حالات سے مقابلہ کا مشورہ

برہما کمار ریز پیس ہاوز کی سالگرہ تقریب ، محمد محمود علی و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر محمد محمود علی نے کہا کہ کسی بھی ملک یا ریاست کی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں تاوقتیکہ اس ملک یا ریاست میں امن و سلامتی کے پیغام کو عام کرتے ہوئے عوام میں پائے جانے والے ذہنی تناؤ کو دور نہ کیا جاسکے ۔ وہ آج برہما کماریز ۔ پیس ہاوز کی سالگرہ تقریب کے ضمن میں سٹی کنونشن میں منعقدہ بعنوان ’ ذہنی تناؤ پر قابو پانے کے لیے گیان دھیان ‘ اور اخلاقیات کی ترکیب نو ‘ سمینار کو بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج ساری دنیا میں انسانوں کے پاس من مانی دولت ، شہرت کے علاوہ دیگر تمام عیش و آرام کی سہولتیں مہیا ہیں لیکن اس کے باوجود انسان کچھ نہ کچھ مسائل میں گھرا ہوا اور ذہنی تناؤ کا شکار ہے جس کے نتیجہ میں انسان کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے جس کے سدباب کے لیے انسان کو چاہئے کہ وہ زندگی کی راہ میں حائل ہونے والے تمام مسائل اور مصائب کا سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے امن اور سلامتی کے ساتھ ذہنی سکون حاصل کریں ۔ انہوں نے برہما کماریز کی جانب سے عالمی سطح پر عوام اور طلباء میں Meditation کے ذریعہ ذہنی تناؤ کے تدارک کی مساعی کی ستائش کی ۔ اس موقع پر سابق مرکزی وزیر مسٹر کے سامبا شیوا راؤ نے بحیثیت اعزازی مہمان مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انسان کو ذہنی سکون نہ ہو تو اس کی دولت اور شہرت کسی بھی کام کی نہیں ہے ۔ انہوں نے برہما کماریز کی جانب سے ملک بھر میں انجام دی جانے والی خدمات کی بھر پور ستائش کی ۔ اس موقع پر نیشنل کوآرڈینٹر ایس ای ڈبلیو شعبہ مسٹر راج یوگی بی کے موہن سنگھال نے ، انچارج برہما کماریز ویسٹ ماریڈ پلی سنٹر شریمتی راج یوگنی بی کے منجوبہن جی ، انچارج حمایت نگر شریمتی بی کے انجالی نے بھی مخاطب کیا ۔ شہ نشین پر رکن قانون ساز کونسل مسٹر سدھاکر ریڈی ، مسٹر ای وی گریش بھی موجود تھے ۔ نظامت کے فرائض انچارج برہما کماریز چیرلا پورا بی کے راجنی نے انجام دیا جب کہ کماری وینا نے استقبالیہ ڈانس کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT