Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوام کو روپئے کارڈس کی اجرائی

عوام کو روپئے کارڈس کی اجرائی

حسن آباد ۔/21ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد ڈیویژن کے مواضعات میں گزشتہ دیڑھ ماہ سے جاری نوٹ بندی سے ہونے والے دشواریوں کے ازالہ کے علاوہ نقد رقومات سے پاک لین دین کو فروغ دینے کی غرض سے مقامی دینا بینک کی شاخ نے اپنے کھاتہ داروں کے علاوہ عام افراد کو کریڈٹ کارڈ و ڈیبٹ کارڈ کی طرز پر روپئے کارڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اس ضمن میں دینا بینک منیجر مسٹر رمیش نے آج مقامی نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دینا بینک انتظامیہ نے نقد رقم کے بغیر خرید و فروخت کو سہولت بخش بنانے کی خاطر حسن آباد ٹاؤن و ملحقہ مواضعات کے عوام کو کارڈس جاری کرنے کی اجازت دی ہے جس کے ذریعہ عوام اپنے آدھار کارڈ زیراکس معہ 4 عدد کلر فوٹوزکام کے اوقات میں مقامی شاخ سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ نیز نقد ادائیگی کے بغیر خرید و فروخت کرسکتے ہیں۔

ڈی آر او منچریال
مسز عائشہ مسرت خانم کا تبادلہ
منچریال۔/21ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسز عائشہ مسرت خانم کا بحیثیت ڈی آر او منچریال جائزہ لینے کے ایک دن بعد ہی اچانک تبادلہ ضلع کریم نگر کردیا گیا اور ڈی آر او کریم نگر مسٹر ویرا برہمیا کو منچریال ڈی آر او تقرر کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ مسز عائشہ مسرت خانم کا اچانک تبادلہ سرکاری حلقوں میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT