Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوام کو ریت کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کا اعلان

عوام کو ریت کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کا اعلان

ریت کے لئے پریشان نہ ہونے کی ضرورت‘ ضلع کلکٹر شویتا مہنتی کی پریس کانفرنس

ونپرتی19؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریت کے حصول کے لئے عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہونے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ اس سے عوام کو استفادہ کرنے ونپرتی ضلع کلکٹر شویتا مہنتی نے خواہش کی ۔ آج کلکٹریٹ دفتر میں اپنے چیمبر میں تمام اخبارات کے نامہ نگاروں سے بات کی ۔ انہوںنے کہا کہ ضلع ونپرتی میں ریت کے لئے پیر ‘منگل اور چہارشنبہ کو پرمیشن دیا جائیگا ۔ اس کے لئے گھر کی تعمیر کے لئے لیئے گئے پرمیشن کے ساتھ میونسپل کمشنر اور پنچایت راج سکریٹری سے اجازت لینا ہوگا ۔ تعمیر کئے جانے والے مکان کا اجازت نامہ نہ ہو تو ریت کے لئے منظوری نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کوالٹی کی ریت پانگل منڈل میں دستیاب رہنے سے سب پانگل کی ریت کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ لیکن پانگل منڈل کی ریت کو صرف گورنمنٹ ورکرس کو اور جس مکان کو قانونی پرمیشن ہے اس کو ہی ریت کے لئے منظوری دی جائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ ونپرتی ضلع میں ضبط شدہ ریت کا کافی ذخیرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ونپرتی ضلع میں ریت کی قلت کو دور کرنے کے لئے رامن پاڈ ریزرو وائر میںموجود ریت کو صاف کر کے اس کو ونپرتی میں کسی مقام پر جمع کر کے اس کو عوام کے لئے سربراہ کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بغیر کسی قانونی بنیادی دستیاویزات کے ریت کو غیر قانونی سربراہ کرنے پر سخت کارروائی کرنے انتباہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ونپرتی ضلع میں مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے سی بی ایف کے ذریعہ 3 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں جس میں 25 ہائی اسکول میں فرنیچر اور ونپرتی ایریا ہاسپٹل میں آپریشن تھیٹر اور آہک پاشی کے لئے 15 لاکھ روپئے منظوری دی گئی ہے ۔ اس طرح 22 اسکولس میں تعمیری کام کے لئے 15 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ ضلع ونپرتی میں یلے پرگتی کے تحت اب تک 10 لاکھ کاموں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ونپرتی ضلع میں موسم گرما میں پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ضلع ونپرتی میںڈبل بیڈ روم کی تعمیر کے لئے 560 مکانات منظور ہوئے ہیں ۔ اور اراضی کی قلت نہیں ہے ۔ اور بہت جلد ٹنڈر طلب کرتے ہوئے تعمیری کاموں کا آغاز کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ مشن بھگیرتا کے تحت ونپرتی میں 90% فیصد کاموں کی تکمیل ہوچکی ہے ۔ اور اس سال کے اواخر تک گھر گھر پینے کے پانی کی سربراہی کی جائیگی ۔ اس موقع پر ڈی پی آر او موجو د تھے ۔

TOPPOPULARRECENT