عوام کو ٹھگنے والا دھوکہ باز گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /5 مارچ (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی اسپیشل ٹیم نے ڈیٹا انٹری پراجکٹ دلانے کے بہانے عوام کو ٹھگنے والے ایک دھوکے بازکو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے بموجب 31 سالہ وینکٹ دھیرج راہول پوچم پلی ساکن ملکاجگری نے 10 سے زائد افراد سے 75 لاکھ روپئے حاصل کرتے ہوئے ان سے وعدہ کیا کہ وہ انہیں ڈیٹا انٹری پراجکٹ فراہم کرے گا ۔ ڈسمبر 2016 ء میں فی امیدوار سے 1.5 لاکھ تا 2.5 لاکھ نقد رقومات حاصل کئے اور انہیں لاگن ان آئی ڈی اور ایک پاسورڈ بھی فراہم کیا جو جعلی ثابت ہوا ۔ سی سی ایس پولیس نے گزشتہ سال اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا تھا اور آج اسے گرفتار کرلیا گیا ۔