Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوام کو ٹینکر کے ذریعہ پانی کی مفت فراہمی

عوام کو ٹینکر کے ذریعہ پانی کی مفت فراہمی

گمبھی راؤ پیٹ /18 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ مستقر میں عوام کے درمیان پانی کی شدید قتل کے پیش نذر صدر ڈسٹرکٹ کانگریس کریم نگر مسٹر کٹکم مرتنجیم نے اپنی جانب سے قائم کردہ نرمانہ سمیتی ٹرسٹ کے زیر اہتمام ٹینکر کے ذریعہ پانی کی مفت سربراہی شروع کی ۔ آج حلقہ ایم پی ٹی سی II محلے چٹم پلی میں پانی سربراہی کے امتناع کے موقع پر کٹکم مرتنجیم کے فرزند کٹکمک سریدھر نے مقامی اخباری نمائندوں کو بتلایا کہ آج تلنگانہ کی عوام پانی کی قلت کے مسئلہ سے پریشان حال ہے ۔ گمبھی راؤ پیٹ میں بھی کئی ایسے محلہ جات جہاں عوام کو پینے کا پانی بھی میسر نہیں ہو رہا ہے ۔ جس کی وجہ عوام کا برا حال ہو رہا ہے ۔ اس صورت میں حکومت اور اس کے عوامی منتخب نمائندے عوام کو پانی سربراہ کرنے کے بجائے سی سی روڈ کی تعمیر کاموں میں اپنی مصروفیات صرف کر رہے ہیں ۔ کٹکم سریدھر نے کہا کہ ٹی آر ایس کے عوامی منتخب نمائندوں کو چاہئے تھا کہ وہ سب سے قبل عوام کے درمیان کے بحران جیسے مسلئہ کو نمٹے مگر قائدین نے اس جانب کوئی خاص توجہ نہیں دی ۔ سریدھر نے کہا کہ ٹی آر ایس کے عوامی منتخب نمائندوں دولت عزیز ہے کیونکہ سی سی سرکوں کی تعمیر میں انہیں خاطر خواہ پرسنٹیج وصول ہوتا ہے جبکہ عوام کے درمیان ٹینکر سے پانی سربراہی میں کسی بھیق سم یا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا ۔ اس موقع پر سریدھر نے نمائندگی کرنے والے ریاستی وزیر تارک راما راؤ سے اپیل کی کہ وہ گمبھی راؤ پیٹ ٹینکر کے ذریعہ پانی سربراہ کریں ۔ اس وقت اے سوامی ، ارجن ریڈی ، لکشمن وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT