Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / عوام کو پولیس سے بے خوف رجوع ہونے کا مشورہ

عوام کو پولیس سے بے خوف رجوع ہونے کا مشورہ

پولیس کا ہر ملازم عوام کا خدمتگار ، سائبر آباد ایسٹ کمشنر کا خطاب
حیدرآباد ۔ /12 جولائی (سیاست نیوز) سائبر آباد ایسٹ کے کمشنر پولیس مسٹر مہیش بھگوت نے پولیس ملازمین سے کہا کہ وہ عوامی خدمات کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیں اور اپنے ماتحت عہدیداروں کو ہدایت کے ساتھ تاکید بھی کی کہ عوامی مسائل سے لاپرواہی پر سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ سائبر آباد ایسٹ کے کمشنر نے آج ایل بی نگر کا دورہ کیا اور کیمپ آفس کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر کمشنر سائبر آباد (مشرق) نے عوام سے ملاقات کی اور راست طور پر ان کے مسائل کی سماعت کی اور عوام کو بھروسہ دلایا کہ پولیس ہمیشہ عوام کے درمیان اور عوام کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ ہر منگل کے دن ایل بی نگر اور ہر جمعہ کے دن ملکاجگیری ڈی سی پی آفس میں عوام کیلئے دستیاب رہیں گے ۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اپنی مسائل کی یکسوئی کیلئے بلاخوف پولیس سے رجوع ہوں ۔ ڈی سی پی ایل بی نگر کے آفس میں کمشنر مہیش بھگوت نے 5 افراد کی شکایتوں کی سماعت کی ۔ انہوں نے عملہ کو تاکید کی وہ عوام سے بہترین و خوشگوار انداز میں رجوع ہوں اور کہا کہ پولیس اسٹیشن سے رجوع ہونے والے مسائل کے سبب ہی رجوع ہوئے ہیں ، جن کی خدمات بھی پولیس کا مقصد ہے ۔ سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد دونوں حصوں کیلئے علحدہ کمشنر مقرر کئے گئے ہیں اور کمشنر مشرق بھگوت کا یہ پہلا دورہ تھا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایل بی نگر زون مسٹر تفسیر اقبال ، ایڈیشنل ڈی سی پی ٹرافک دیویہ چرن ، اے سی پی ایل بی نگر وینو گوپال راؤ ، ٹرافک انسپکٹر خواجہ معین الدین و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT