Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوام کیلئے دستیاب رہنے عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت

عوام کیلئے دستیاب رہنے عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت

ناگرکرنول25؍اکٹوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر ناگرکرنول مسٹر سریدھر عہدیداروں کے عوام کو دستیاب رہنے کے اوقات سے متعلق دفتر کے باہرتفصیلات چسپاں کرنے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کو عہدیداروں سے اپنے مسائل کو لیکر ملاقات میں آسانی ہوگی۔ضلع کلکٹر دفتر میں سرکاری دفاتر کے سہولیات پر مشتمل منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے عوام کے لئے روزانہ ایک گھنٹہ مختص کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ اگر دفتری سطح پر عوام کے مسائل کو حل کرلیا جائے تو ’’پرجا وانی‘‘ پروگرام میں عوامی شکایتوں میں کمی ہوجائیگی۔انہوں نے  کہا کہ وہ پرجا وانی میں آنے والے درخواستوں کی یکسوئی کے لئے معیاد کا تعین کرینگے اس معیاد میں درخواستوں کی یکسوئی کرلینی چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمات، مویشی افزائش،صحت  جیسے محکمہ جات سے زیادہ شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔انہوں نے اس موقع پر ضلعی دفاتر سے متعلقہ سہولیات، رقم، سامان اور گاڑیوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کرتے ہوئے کہا کہ ان تفصیلات کی رپورٹ حکومت کوروانہ کی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT