Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوام کی بہتر صحت کو حکومت تلنگانہ کی اولین ترجیح

عوام کی بہتر صحت کو حکومت تلنگانہ کی اولین ترجیح

سنگاریڈی میں ریاستی وزیر آبپاشی ، ٹی ہریش راؤکا جلسہ سے خطاب
سنگاریڈی /21 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس پارٹی برسر اقتدار آنے کے بعد محکمہ صحت میں غیر متوقع ترقی دیتے ہوئے عوام کو معیاری علاج و معالجہ کی سہولتیں بہم پہنچائی جارہی ہیں اور عوام کی بہتر صحت و تندرستی حکومت تلنگانہ کی اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی اور مقامی رکن ا سمبلی چنتا پربھاکر کے ہمراہ آج سنگاریڈی سرکاری دواخانہ میں 20 کروڑ روپئے لاگتی مدر اینڈ چائلڈ ہاسپٹل کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے ریاستی سطح پر عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے مقصد کے تحت 20 آئی سی یو سنٹرس کی منظوری عمل میں لائی ہے جن میں سرکاری دواخانہ سنگاریڈی بھی شامل ہے ۔ ان آئی سی یو سنٹرس میں کارپوریٹ طرز پر تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ گردوں کے عراضہ میں مبتلا مریضوں کیلئے ریاستی سطح پر سرکاری دواخانوں میں 40 ڈیلاسیس سنٹرس کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے۔ جن میں سنگاریڈی ، ظہیرآباد اور نارائن کھیڑ میں عنقریب ڈیلائسیس سنٹرس کا افتتاح عمل میں لایا جائے گا ۔ اس کے تحت ضلع سنگاریڈی میں 3.5 کروڑ روپئے کے لاگت سے عنقریب پورالوجسٹ اور کارڈیالوجسٹ کے 2 مراکز کا بھی قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ملازمین سرکار ، وظیفہ یابوں کے علاوہ جرنلسٹوں کو آروگیہ شری اسکیم کے تحت علاج و معالجہ کیلئے سنگاریڈی میں بہت جلد ایک ویلنس سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ سرکاری دواخانہ سنگاریڈی میں پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرس کیلئے ایک تربیتی مرکز کی منظوری عمل میں لائی جارہی ہے ۔ جس کے تحت ہمہ وقت اسپیلسٹ ڈاکٹرس خدمات دستیاب رہیں گی ۔ ریاستی حکومت غریب عوام کے بہتر و معیاری علاج و معالجہ کیلئے ریاستی بجٹ میں 600 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں ۔ سرکاری دواخانوں میں کے سی آر کٹس اسکیم کی کامیاب عمل آوری کے بعد سے زچگیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ جس کا فیصد 68 ہے ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے محکمہ صحت کو نظر انداز کردیا تھا ۔ موجودہ ٹی آر ایس حکومت محکمہ صحت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے غریب عوام بہتر ومعیاری طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔ رکن اسمبلی سنگاریڈی ایم ایل سی بھوپال ریڈی ضلع کلکٹر مانک راج ، ضلع ایس پی چندرا شیکھر ریڈی ، جوائنٹ کلکٹر وینکٹیشورلو ، ڈی ایم اینڈ ایچ او راتھوڑ رمیش کے علاوہ محکمہ صحت کے اعلی عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT