Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / عوام کی بے لوث خدمت کرنے پارٹی ورکرس و قائدین کو چندرا بابو نائیڈو کا مشورہ

عوام کی بے لوث خدمت کرنے پارٹی ورکرس و قائدین کو چندرا بابو نائیڈو کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 16 اپریل (این ایس ایس) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے سیاستدانوں اور سیاسی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ان کی زندگی میں انسانوں کی خدمت کیلئے کام کرنے کا جذبہ پیدا کریں۔ چیف منسٹر نے پارٹی کے ایم پیز، ایم ایل ایز اور ایم ایل سیز کے ساتھ ایک ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔ چندرا بابو نائیڈو نے جو پارٹی کے قومی صدر بھی ہیں، کہا کہ این ٹی آر نے کسی بزنس کے مقصد سے تلگودیشم پارٹی قائم نہیں کی تھی بلکہ پارٹی کو عوام کی بے لوث خدمت کیلئے قائم کیا تھا۔ پارٹی کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ جب پارٹی اپوزیشن میں تھی تو اس نے اتراکھنڈ میں سیلاب میں پھنسے لوگوں کیلئے راحت پہنچانے اور انہیں ریاست کو واپس لانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT