Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوام کی خدمات ہمہ وقت دستیاب رہنے کا تیقن

عوام کی خدمات ہمہ وقت دستیاب رہنے کا تیقن

سرپورٹاؤن ۔ 5مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورٹاؤن سب انسپکٹر آف پولیس پی راما راؤ کا تبادلہ کرتے ہوئے بھینسہ ٹاؤن سے آنے والے ایم پراوین کمار نے سرپور ٹاؤن پہنچ کر اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ سرپور ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر آف پولیس کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے کے بعد مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی ہر حالت میں مدد کرنی چاہیئے اور عوامی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کی یکسوئی کو سب سے پہلے ترجیح دی جائے گی اور محکمہ پولیس میں ملازمین 24 گھنٹے عوام کی خدمات کرنے میں ہمیشہ تیار رہنے کا عزم ظاہر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرپور ٹاؤن منڈل کے 12 گرام پنچایتوں کے حدود میں موجود تمام عوام کے مسائل کی یکسوئی کیلئے سیدھے پولیس اسٹیشن کو رجوع ہونے کا مشورہ دیا اور عوامی مسائل کی یکسوئی کے دوران محکمہ پولیس ملازمین کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی مورہ دیا اور اس کے ساتھ منڈل میں کہاں پر بھی کوئی غیر قانونی حرکتوں اور غیرقانونی طور پر کسی بھی اشیاء کی منتقلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT