Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / عوام کی ضرورتوں کو پورا کرنے پر زور

عوام کی ضرورتوں کو پورا کرنے پر زور

عہدیداروں کے ساتھ بنڈارو تاتریہ کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مرکزی مملکتی وزیر لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ان کی کارکردگی میں اختراعی انداز لائیں اور ضرورت مندوں کی ضرورت کو پوری کرنے ان تک پہنچیں ۔ دتاتریہ نے یہاں وزارت لیبر ، حکومت ہند کے تحت مختلف محکمہ جات کے صدور کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ جس کے دوران انہوں نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ نریندر مودی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر ’ وکاس پرو ‘ منائیں اور عوام تک پہنچنے کیلئے اس موقع سے استفادہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف فلاحی اسکیمات متعارف کررہی ہے اس کی معلومات عوام تک پہنچانا بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 26 مئی تا 26 جون جس کے دوران ’ وکاس پرو ‘ منایا جائے گا ۔ حیدرآباد اور اضلاع میں حکومت ہند کی اسکیمات کے فوائد کی عکاسی کرنے والی نمائش کا انعقاد کرنا درست ہوگا ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی وزارت لیبر و روزگار کی جانب سے ’ وکاس پرو ‘ یہاں 4 جون کو کے وجئے بھاسکر ریڈی ان ڈور اسٹیڈیم یوسف گوڑہ میں منایا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT