Wednesday , July 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوام کے آرزوؤں کی تکمیل، حکومت کا منصوبہ عمل

عوام کے آرزوؤں کی تکمیل، حکومت کا منصوبہ عمل

مسلم تحفظات کے خلاف بی جے پی کا طرز عمل نامناسب، کریم نگر میں ریاستی وزیر ٹی سرینواس ریڈی کی پریس کانفرنس
کریم نگر۔/19 پریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتہائی غربت و پسماندگی میں گزر بسر کررہے طبقات کی ترقی و خوشحالی اور سماجی مساوات کی تشکیل ہی حکومت کا مقصد حیات ہے۔ تمام تر حقائق کی جانکاری کے بعد ہی مسلمانوں کو ریزرویشن کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عوام کے آرزوؤں کی تکمیل حکومت کا نصب العمل اور منصوبہ عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی محکمہ حیوانات شعبہ کے وزیرتلانانی سرینواس نے کیا۔ علاقہ تلنگانہ میں سبھی طبقات کی ترقی و خوشحالی سے ہی سنہرے تلنگانہ کی تشکیل ممکن ہے۔ کے سی آر کے پروگراموں کی مرحلہ وار کامیابی عوام میں مقبولیت دیکھ کر حزب مخالف سیاسی جماعتوں کو یہ ڈراور خوف پریشان کررہا ہے کہہمارا نام ونشان مٹ جائے گا۔ اسی لئے جو بھی سمجھ میں آیا بغیر سوچے سمجھیبکواس کررہے ہیں۔ہوٹل شویتا میں ایم ایل اے گنگولا کملاکر کے ساتھ ملکر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کانگریس کے ریاستی صدر اتم کمار ریڈی، جگتیال کے رکن اسمبلی جیون ریڈی اور بی جے پی قائدین کے طریقہ کار کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تاحال 40 ہزار ملازمتیں فراہم کرچکی ہے مزید 60ہزار ملازمتوں کی فراہم کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ ٹی آر ایس اقتدار پر آتے ہی خصوصی فنڈز سے ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں وضاحت کی، تاریخ میں ٹی آر ایس حکومت حقیقی مثالی اور جمہوری و عوامی حکومت چلارہی ہے اور وہ سماجی معاشی پچھڑے غیر ترقی یافتہ افراد بلا کسی مذہبی تشخص کے انہیں سب کے ساتھ لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جبکہ تلنگانہ میں بی جے پی مخالفانہ طرز عمل اپناتے ہوئے مذہبی بھید بھاؤ اور تفریق پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے ان کا طریقہ کار ناقابل سمجھ ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT