Thursday , May 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوام کے حقوق کو روندنے کا حکومت پر الزام

عوام کے حقوق کو روندنے کا حکومت پر الزام

کلواکرتی لفٹ ایریگیشن سے پانی کی فراہمی کیلئے احتجاج، کانگریس قائدین کا خطاب

کلواکرتی۔/10مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی ڈیویژن کے ونگور منڈل کے احاطہ میں آـج کانگریس پارٹی کی جانب سے کلواکرتی لفٹ اریگیشن کے تحت ونگور اور چارہ کنڈہ منڈلس کو پانی کی فراہمی کیلئے جل سادھنا احتجاج منعقد کیا گیا تھا جس کوپولیس نے اپنی طاقت کے بل بوتے پر قائدین کو پولیس اسٹیشن منتقل کرتے ہوئے احتجاج کو ختم کیا۔ پولیس اسٹیشن پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس قائدین نے کہا کہ ریاستی حکومت عوام کے حقوق کو جان بوجھ کر اپنے پیروں تلے روند رہی ہے لیکن انہیں واضح ہوجانا چاہیئے کہ عوام اپنے حقوق کیلئے کسی کو بھی معاف نہیں کریں گے جبکہ یہ حکومت عوام کی خاطر عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے قائدین کے ساتھ دشمن جیسا سلوک کررہی ہے لیکن ہم اس پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ کانگریس ہمیشہ عوام کے ساتھ رہی ہے اور آخری دم تک عوام کیلئے برابر احتجاج کرتی رہے گی۔ حکومت کے ایسے اقدامات سے وہ کبھی نہ ڈری ہے اور نہ وہ کبھی پیچھے ہٹے گی۔ عوام کیلئے کانگریس قائدین کسی بھی حد تک آگے جانے کیلئے تیار ہے۔ اس موقع پر کلواکرتی ایم ایل اے ڈاکٹر چلاومشی چند ریڈی، اچم پیٹ سابق ایم ایل اے ومشی کرشنا، جے پی سی سی قائد کے وی این ریڈی کے علاوہ کلواکرتی، ونگور، چارکنڈہ، ویلدنڈہ کانگریس قائدین موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT