Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ’’عکس دوراں‘‘ کی رسم اجراء تقریب

’’عکس دوراں‘‘ کی رسم اجراء تقریب

حیدرآباد 10 جنوری (راست) محترمہ نفیسہ خان کی تصنیف ’’عکس دوراں‘‘ کی رسم اجراء تقریب 17 جنوری بروز اتوار 6.30 بجے شام اُردو ہال حمایت نگر میں مقرر ہے۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست رسم اجراء انجام دیں گے۔ تقریب کی صدارت جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ کریں گے۔ مہمان اعزازی کی حیثیت سے پروفیسرا یس اے شکور سکریٹری / ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی تلنگانہ جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر اشرف رفیع، فاطمہ پروین سابق صدور شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ، جناب عثمان شہید ایڈوکیٹ شرکت کریں گے۔ تقریب کی نظامت محترمہ تسنیم جوہر رکن محفل خواتین کریں گی۔ قاریہ اجیرالنساء رکن بزم خواتین کی قرأت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوگا۔ نعت شریف قاریہ اجیر النساء اور جناب ممتاز سنائیں گے۔ ادب دوست حضرات سے مقررہ وقت پر شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT