Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / عہدیداروں کے ما تحتوں کو ٹھگنے والا شاطر و عادی دھوکہ باز گرفتار

عہدیداروں کے ما تحتوں کو ٹھگنے والا شاطر و عادی دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد ۔ /9 اگست (سیاست نیوز)  ویسٹ زون پولیس کی خصوصی ٹیم نے جوبلی ہلز پولیس کی مدد سے ایک عادی دھوکے باز ایم بی بی ایس شرما کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا جو سیاسی لیڈرس بیورو کریٹس اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے نام پر بھاری رقومات ہڑپ کیا کرتا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ شرما ایک شاطر دھوکے باز ہے اور وہ متعلقہ محکمہ کی تمام تفصیلات بشمول موبائیل نمبرات حاصل کرکے عہدیداروں کے ماتحتوں کو بذریعہ فون یہ اطلاع دیا کرتا تھا کہ سفر کے دوران بعض عہدیداروں کے بچوں کے بیاگیج کا سرقہ ہوگیا ہے اور ان کی فوری مدد کیلئے وہ اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر فراہم کیا کرتا تھا ۔ عہدیداروں کے ماتحت اکاؤنٹ میں رقومات جمع کیا کرتے تھے اور وہ رقم لے کر فرار ہوجایا کرتا تھا ۔ بسا اوقات شرما ٹرانسپورٹ بس ڈرائیورس کے ذریعہ بھی رقومات حاصل کیا کرتا تھا ۔ شرما کی دھوکہ دہی کا شکار بعض عہدیداروں نے جوبلی ہلز پولیس سے شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔ ویسٹ زون پولیس نے بتایا کہ سابق میں اسے نلگنڈہ ، بی بی نگر ، بوئن پلی ، نارائن گوڑہ ، سوریہ پیٹ اور تروپتی ٹاؤن ، سریکا کلم ٹاؤن ، راجمندری ون ٹاؤن پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ وہ جوبلی ہلز علاقے میں دھوکہ دہی کی واردات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔

TOPPOPULARRECENT