Monday , October 23 2017
Home / عرب دنیا / عہدیدار کے قتل میں مطلوب چھ افراد کو سعودی پولیس نے ہلاک کردیا

عہدیدار کے قتل میں مطلوب چھ افراد کو سعودی پولیس نے ہلاک کردیا

ریاض 12 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے انسداد دہشت گردی کے ایک سکیوریٹی آفیسر کے قتل میں مطلوب چھ افراد کا پتہ چلا کر انہیں ہلاک کردیا ہے ۔ وزارت داخلہ نے کل بتایا کہ پولیس نے ان مشتبہ افراد کو شمال مغربی علاقہ حائل میں گھیرے میں لیا ۔ انہیں ہتھیار ڈالنے کی دھمکی کے بعد فائرنگ میں ہلاک کردیا گیا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ 27 فبروری کو خصوصی فورسیس کے سارجنٹ بدر حمدی الرشادی کے چھ رشتہ داروں نے رشتہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں ایک دور دراز کے مقام کو طلب کیا اور ہلاک کردیا تھا ۔ پولیس نے مشتبہ افراد کی تصاویر ‘ نام اور عمروں کی تفصیل جاری کی تھی ۔ ان کی عمریں 18 تا 32 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ اس کے فوری بعد مشتبہ افراد کا ایک ویڈیو جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے داعش سے ہمدردی ظاہر کی تھی ۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ مذکورہ عہدیدار کو ایک ہائی وے کے قریب ہلاک کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT