Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عہدے سے استعفیٰ دے کر گدوال کو ضلع بنانے کی کوشش کریں

عہدے سے استعفیٰ دے کر گدوال کو ضلع بنانے کی کوشش کریں

رکن اسمبلی ڈی کے ارونا کو زیڈ پی چیرمین بنڈارو بھاسکر کا مشورہ
گدوال۔7 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گدوال ایم ایل اے ڈی کے ارونا کو گدوال ضلع بنانے کی کوشش میں پہلے عہدے کو استعفیٰ دے کر جدوجہد کرنے کے لئے زیڈ پی چیرمین بنڈاری بھاسکر ٹی آر ایس گدوال انچارج کرشنا موہن ریڈی نے چالنج کیا۔ ہفتہ کے دن ٹی آر ایس پارٹی آفس میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس ایم ایل اے کے عہدے سے لڑرہے ہیں۔ یا خود ساختہ لڑرہے ہیں کہہ کر سوال کیا۔ ریاست تلنگانہ کے لئے کئی ایم ایل اے ایم پیس استعفیٰ دے کر تلنگانہ کو حاصل کئے ہیں اسی طرح آپ بھی اور آپ کے کونسلرس ایم پی ٹی سرپنچ اپنے عہدوں کو استعفیٰ دینے لگائیں ساتھ ہی ہمارے ٹی آر ایس کے سرپنچ کونسلرس زیڈ پی ٹی سی سب استفادہ دیں گے۔ گدوال ضلع بننے تک کوئی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ سب مل کر ضلع حاصل کرنے کے لئے کوشش کریں گے۔ اس کوشش کے لئے تیار رہنے کے لئے ڈی کے ارونا سے مطالبہ کیا۔ وزیر اعلی چندرا شیکھر کے قائم کردہ اسکیمات کی وجہ سے گریٹر حیدرآباد میں ٹی آر ایس پارٹی بھی اکثریت میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ضلع میں پینے کے پانی کے لئے ایک سو سولہ کروڑ روپئے سرکار نے جاری کی ہے۔ اس موقع پر گدوال منڈل ایم پی عبدالسبحان ٹی آر ایس قائد این بی ایس کیشولو وجئے یکمار بھاسکر ریڈی، منوہر ریڈی، نرسمہلو، راگھوا ریڈی، سروا ریڈی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT