Saturday , October 21 2017
Home / خواتین کا صفحہ / عیدالاضحیٰ کی دستک کچھ تیاریاں ابھی سے کرلیں

عیدالاضحیٰ کی دستک کچھ تیاریاں ابھی سے کرلیں

عید کے موقع پر آپ نے گھر میں ضروری صفائی تو یقیناً کی ہوگی ۔ اب تمام کمروں میں جھاڑ پونچھ کروالیں ۔ موسم کی خنکی کے لحاظ سے سیٹنگ میں کچھ تبدیلی کرلیں ۔ ضروری نہیں کہ ہر بار نیا فرنیچر خریدا جائے ۔ جالی کے دروازے ضرور چیک کرلیں ۔ کھڑکیوں پر بھی فلائی نیٹ لگوالیں ۔

کیونکہ شاید آپ کو بھی مچھروں نے پریشان کر رکھا ہو ۔ اس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں ۔ عیدالاضحی کے موقع پر باورچی خانہ میں سب سے زیادہ کام ہوتا ہے ۔ اس کی خصوصی صفائی بھی ضروری ہے ۔ کچن میں دیواروں کے ٹائلس اور چولہے کی صفائی کرلیں ۔ فریج میں رکھی ہوئی فالتو بوتلیں اور سامان ہٹادیں ۔ فریزر صاف کرکے اس میں پلاسٹک شیٹ یا المونیم فوائل بچھادیں ۔ اس طرح فریزر میں کھانے پینے کی اشیاء محفوظ رہیںگی ۔ فریزر کی دیواروں پر روئی کی مدد سے گلیسرین لگادیں اس طرح جمی ہوئی برف بھی نکالنا سہل ہوجاتا ہے ۔ اس لئے اس بار عیدالاضحی پر زیادہ بوجھ ڈالنے کے بجائے ون ڈش پارٹی کو فروغ دیں تاکہ مہنگائی کا سامنا آسانی سے کیا جاسکے ۔  گوشت کے حصے بناتے وقت غریبوں اور ضرورتمندوں کا خیال رکھے ۔ فریزر بھرنے کے چکر میں ان کو نہ بھولیں ۔ مفلس اور غریب افراد صرف عیدالاضحی میں گوشت کے منتظر رہتے ہیں ۔ اس مرتبہ عیدالاضحی پر دوسروں کو بھی خوشیوں میں شامل کرکے بھرپور عیدمنائیں ۔

TOPPOPULARRECENT