Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / عیدالاضحی اور دیپاولی کو بھی تعطیل کا فیصلہ امریکی اسکول ڈسٹرکٹ بورڈ میں اتفاق رائے سے قرار داد

عیدالاضحی اور دیپاولی کو بھی تعطیل کا فیصلہ امریکی اسکول ڈسٹرکٹ بورڈ میں اتفاق رائے سے قرار داد

واشنگٹن 16 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک امریکی اسکول ڈسٹرکٹ نے اتفاق رائے سے دیوالی ‘ عیدالاضحی اور چینی شمسی سال نو کو اسکولی تعطیلات کے کیلنڈر میں شامل کرنے کا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے ۔ یہ ملک کے اسکولی نظام کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے ۔ ہندوستانی امریکی برادری نے ہورڈ کاؤنٹی پبلک اسکول سسٹم کی جانب سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ یہ سسٹم 71 اسکولس کی نگرانی کرتا ہے اور تقریبا 50,000 طلبا اس میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ہندوستانی امریکن برادری نے اس فیصلہ کو تاریخی قرار دیا ہے ۔ بورڈ آف ایجوکیشن کی چئیر وومن کرسٹین او کانر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ بورڈ نے اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا اور اتفاق رائے سے ہورڈ کاؤنٹی طلبا اور خاندانوں کے پس منظر کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپنے کیلنڈر میں رہتے ہوئے لچکدار رویہ اختیار کریں اور طلبا کو خود اپنی برادری کے مختلف کلچر کا مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم ہوسکے ۔ بورڈ میں اتفاق رائے سے یہ قرار داد منظور کی گئی ۔ بورڈ میں اس قرار داد کی تجویز بورڈ کے رکن جینٹ صدیقی نے پیش کی تھی ۔ مختلف ہندوستانی برادری کے ارکان نے بورڈ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے تاریخی قرار دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT