Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / عیدالاضحی اور گنیش تہوار ، حساس علاقوں میں پولیس کا کارڈن سرچ

عیدالاضحی اور گنیش تہوار ، حساس علاقوں میں پولیس کا کارڈن سرچ

12 افراد گرفتار ، خنجر اور شراب ضبط ، جادوگر گرفتار
حیدرآباد ۔ /17 اگست (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے آئندہ ماہ منعقد ہونے والے عیدالاضحٰی اور گنیش تہوار کے پیش نظر پرانے شہر کے حساس علاقوں میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں کارڈن سرچ آپریشن کیا جس میں مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کے علاوہ کالاجادو کرنے والے جادو گروں ، غیرقانونی طور پر شراب فروخت کرنے والے افراد اور تیز رفتاری سے گھوڑے چلانے کے الزام میں بعض افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس فلک نما ڈیویژن محمد تاج الدین احمد کی زیرنگرانی چھتری ناکہ اور فلک نما پولیس کی خصوصی ٹیموں نے سلطان شاہی ، پاردی واڑہ ، آر این کالونی اور بڑجی بابا نگر میں کارڈن سرچ آپریشن کے دوران 12 افراد کو حراست میں لے لیا جن کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ زیرالتواء ہے ۔ اس تلاشی کے دوران نواب صاحب کنٹہ کے ساکن محمد اعجاز کے قبضے سے ایک خنجر بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے گھر گھر تلاشی مہم کے دوران سلطان شاہی علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے بھگوان ، سنجے اور شراون کمار کو حراست میں لے لیا جو کالا جادو کے نام پر عوام کو دھوکہ دے رہے تھے ۔ پولیس نے بڑجی بابا نگر میں پربھاکر نامی ایک شخص کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے وہاں سے غیرقانونی طور پر فروخت کئے جارہی شراب کی بوتلیں ضبط کرلی ۔ ان علاقوں کے 20 روڈی شیٹرس کو بھی حراست میں لیکر آنے والے تہواروں کے دوران اپنا برتاؤ ٹھیک رکھنے کا انتباہ دیا ۔ پولیس نے کارڈن سرچ آپریشن کے دوران 6 افراد سمیر پاشاہ ، ابراہیم خاں ، مرشد ، ذاکر ، اعظم اور حاضر ساکن گوشہ محل کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا کیونکہ وہ گھوڑوں کو پرانے شہر کی سڑکوں پر تیز رفتاری سے بھگارہے تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT