Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / عیدالاضحی اور گنیش فیسٹیول کے پرامن انعقاد کیلئے سائبرآباد پولیس کوشاں

عیدالاضحی اور گنیش فیسٹیول کے پرامن انعقاد کیلئے سائبرآباد پولیس کوشاں

حیدرآباد۔ 10 ستمبر (این ایس ایس) سائبرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے آج مسلمانوں اور ہندو طبقہ کے بزرگوں کے ساتھ ایک رابطہ کاری اجلاس منعقد کیا اور عیدالاضحی اور گنیش فیسٹیول کے پرامن انعقاد سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بقرعید 24 اور 25 ستمبر کو ہوگی جبکہ 27 ستمبر کو گنیش وسرجن جلوس نکالا جارہا ہے۔ اتفاق سے 33 سال بعد دونوں تہوار تقریباً مل کر آرہے ہیں۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل پولیس نے اضلاع کے تمام سپرنٹنڈنٹ پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ گائے اور بچھڑوں کی فروخت کو روکنے کی کوشش کریں۔ اس سلسلے میں بین الریاستی اور بین ضلعی سرحدی چیک پوسٹس قائم کئے جائیں گے۔ جوائنٹ ڈائریکٹر ریجنل ڈاکٹر ورا پرساد اور وینکٹیشور ریڈی چیف ویٹ آفیسر کی نمائندگی میں محکمہ انیمل ہسبنڈری نے تیقن دیا ہے کہ مویشیوں کی تصدیق کیلئے ویٹرنری ڈاکٹرس 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT