Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / عیدالاضحی سے قبل ترکی کی جانب سے غزہ کیلئے ایک اور امدادی جہاز

عیدالاضحی سے قبل ترکی کی جانب سے غزہ کیلئے ایک اور امدادی جہاز

انقرہ ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے نائب وزیراعظم ویسی کیناک نے بتایا کہ ترکی کی جانب سے غزہ کیلئے ایک اور امدادی جہاز عیدالاضحی سے قبل روانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عید قرباں سے پہلے انشاء اللہ غزہ کے لئے ایک اور امدادی جہاز تیار ہوگا۔ یاد رہیکہ ترکی ۔ اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد ترکی کا امدادی جہاز غزہ پٹی کیلئے 11,000 ٹن امدادی سامان لیکر 3 جولائی کو اسرائیل کی اشدود بندرگاہ پہنچا تھا جو رمضان المبارک کے اختتام پر منائی جانے والی عیدالفطر سے صرف کچھ روز قبل کی بات تھی۔ اس طرح  ان تمام فلسطینی شہریوں کو بھی عید منانے کا موقع مل گیا جو امدادی سازوسامان ملنے سے خوش ہوگئے۔ یاد رہے کہ 2010ء میں ترکی اور اسرائیل کے تعلقات اس وقت معطل ہوگئے تھے جب اسرائیل نے غزہ کیلئے بھیجے جانے والے امدادی جہاز ماوی مرمارا پر بین الاقوامی آبی حدود میں حملہ کرتے ہوئے دس ترک کارکنوں کو ہلاک کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT