Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / عیدالاضحی کی 25ستمبر کو عام تعطیل

عیدالاضحی کی 25ستمبر کو عام تعطیل

حیدرآباد۔ 21۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 25 ستمبر کو ریاست میں عیدالاضحیٰ کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں حکومت نے 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کیا تھا ۔ تاہم رویت ہلال کے مطابق عیدالاضحیٰ 25 ستمبر کو قرار پائی ہے۔ حکومت نے بھی تعطیل میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے ۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔ چیف اگزیکیٹیو آفیسر وقف بورڈ نے حکومت کو اطلاع دی تھی کہ رویت ہلال کے مطابق عیدالاضحیٰ 24 ستمبر کے بجائے 25 ستمبر کو قرار پائی ہے۔ لہذا  سرکاری تعطیل کی تاریخ میں تبدیلی کی تجویز پیش کی گئی۔ قبل ازیں سرکاری تعطیلات کی فہرست میں 24 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT