Thursday , June 29 2017
Home / ہندوستان / عیدمیلادالنبیؐ 12؍دسمبرپیرکو ہوگی

عیدمیلادالنبیؐ 12؍دسمبرپیرکو ہوگی

نئی دہلی 3 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اور اس کے اطراف سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں 29 نومبر کو ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کی سابقہ میٹنگ میں عدم رویت کافیصلہ کیاگیاتھااور30کی رویت تسلیم کی گئی تھی۔ لیکن بعد میں دوسرے علاقوں سے چاند کی رویت کی شہادت ملنے کے بعد ہلال کمیٹی نے اپنے سابقہ فیصلے میں ترمیم کرتے ہوئے اب 12 دسمبر (12 ربیع الاول )کو عید میلادالنبی منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔مرکزی رویت ہلاک کمیٹی جامع مسجد کی طرف سے شاہی امام سید احمد بخاری کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گجرات کے مختلف شہروں راجکوٹ، جام نگر، چھاپی وغیرہ سے 29؍صفرالمظفربروزبدھ تاخیرسے چاند دیکھنے کی شرعی شہادتیں ملیں اورتصدیق کے بعدسابقہ فیصلہ کو بدلاگیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT