Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عیدگاہ پٹلم کے توسیعی کاموں کا معائنہ

عیدگاہ پٹلم کے توسیعی کاموں کا معائنہ

پٹلم /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کے عیدگاہ کی توسیع کا کام عیدالضحی سے قبل مکمل ہونے کی امید ہے ۔ عیدگاہ کی توسیع کا معائنہ پٹلم مساجد کمیٹی کے صدر جناب محمد عبدالقدوس ، نائب صدر جناب شیخ کریم ، اقلیتی سیل صدر جناب محمد یوسف الدین آٹو نگر یونین کے صدر جناب شیخ شیرخان ، جناب سید احمد جناب محمد مقیت ، جناب شیخ محبوب ، جناب محمد مدنی نے کیا ۔ اس موقع پر مساجد کمیٹی کے صدر نے نمائندہ سیاست کو بتایا کہ 24 ستمبر بروز جمعرات تک عیدگاہ کی توسیع استرکاری و آہک پاشی کے کاموں کو مکمل کرلیا جائے گا ۔ عیدالاضحی کے دس دنوں کے بعد حلقہ جکل کے رکن اسمبلی مسٹر ہنمنت شنڈے کے ہاتھوں عیدگاہ کا افتتاح عمل میں لائے جانے کا نائب صدر شیخ کریم نے ارادہ ظاہر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT