Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / عید الفطر گریٹنگ ہنگامہ 2016 کی قرعہ اندازی

عید الفطر گریٹنگ ہنگامہ 2016 کی قرعہ اندازی

گریٹنگ کی جمع شدہ رقم سیلاب متاثرین کو روانہ کرنے جناب زاہد علی خاں کا اعلان
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : عید الفطر کے زرین موقع پر روزنامہ سیاست کے ذریعہ جو لوگ اپنے رشتہ دار ، دوست احباب اور متعلقین کو عید کی پر خلوص مبارکباد بھیج کر سیاست اور محمد خاں جیویلرس اور دیگر اسپانسرس کی جانب سے عید گریٹنگ 2016 میں حصہ لیا ان کی قرعہ اندازی دفتر روزنامہ سیاست عابڈز میں جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور معاونین جن میں جناب یعقوب ( نورانی لباس ) ، جناب سلطان ( محمد خاں جیویلرس ) ، یوگیش ، جناب صفی صابری ، جناب عتیق الرحمن ، جناب مختار احمد خاں ، جناب افتخار حسین ، جناب ابرار ، محمد مصطفی کے ہاتھوں یکے بعد دیگرے عمل میں آئی ۔ آج جناب زاہد علی خاں نے قرعہ اندازی کے بعد اعلان کیا کہ اس گریٹنگ کے ذریعہ جمع شدہ رقم کو آفات سماوی طوفانی بارش اور سیلاب سے متاثرہ آسام و بہار کے عوام جو مدد کے طلب گار ہیں ان کی مدد و تعاون کے لیے بھیجا جائے گا ۔ اس عید الفطر گریٹنگ ہنگامہ سیاست اور محمد خاں جیویلرس کے علاوہ 36 گفٹ ووچرس شامل ہیں ۔ سیاست کی جانب سے 10 انعامات میں ٹوسٹر ، انڈکشن اسٹوز ، آئیرن ، ڈی وی ڈی پلیر اور محمد خاں جیویلرس کی جانب سے 6 انعام یافتگان میں 3 گرام ۔ 200 ملی گرام سونے کے کوائن ہیں ۔ گفٹ ووچرس قرعہ اندازی کے تحت 36 انعامات ہیں ۔ 6 اسپانسرس جنہوں نے اس انعامات میں تعاون کیا اسکان ڈائیرس ( مہدی پٹنم ) لک ایٹ سی / فیشن اسٹور ( مغل پورہ ) ، میناز ایکسلویوز ( پتھر گٹی ) ، نورانی لباس ( ٹولی چوکی ) ، جاجو ساریز ( بیگم بازار ) اور صابریز آپٹیکلس ( خان لطیف خاں اسٹیٹ ) شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT