Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / عید میلاد جلوس کے دوران فائرنگ دو پولیس ملازمین زخمی

عید میلاد جلوس کے دوران فائرنگ دو پولیس ملازمین زخمی

سرینگر ، 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عسکریت پسندوں نے اننت ناگ میں جو یہاں سے تقریباً 50 کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے، وہاں عید میلاد ﷺکے سلسلے میں منعقدہ ایک جلوس کے دوران ایک پولیس ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے ایک آفیسر اور ایک کانسٹبل کو زخمی کردیا۔ پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز گوریوان میں پیش آیا، جہاں پولیس ٹیم اس جلوس کیلئے معمول کی لا اینڈآرڈر ڈیوٹی پر متعین تھی۔ بیجے بہارا کے سب ڈیویژنل پولیس آفیسر ارشاد احمد اور ایک کانسٹبل کو اس فائرنگ میں زخم آئے، نیز دونوں یہاں کے ایک اسپتال کو منتقل کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT