Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / عید پر نتیش ، گورنر روشیا ، جیہ للیتا کا پیام مبارکباد

عید پر نتیش ، گورنر روشیا ، جیہ للیتا کا پیام مبارکباد

پٹنہ ؍چینائی ۔ 6 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار ، ٹاملناڈو کے گورنر کے روشیا اور چیف منسٹر جے جیہ للیتا آج مسلم ابنائے وطن کو عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کرنے والے قائدین میں شامل ہیں۔ نتیش کمار نے اپنی ریاست کے عوام کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور یہ تمنا ظاہر کی کہ اس عید کے موقع پر سماج میں ہم آہنگی اور بھائی چارہ کے احساس میں تقویت پیدا ہوگی ۔ انھوں نے دعا کی کہ خدا ہر کسی کا بھلا کرے ۔ ٹاملناڈو کے گورنر روشیا نے اپنے پیام مبارکباد میں کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر ٹاملناڈو ، آندھراپردیش ، تلنگانہ اور سارے ملک کے مسلم بھائیوں کو میری طرف سے مبارکباد پیش ہے ۔ راج بھون کے بیان میں انھوں نے کہاکہ مقدس قرآن ، ایمان ، عبادت ، خیرخواہی اور نیک اعمال پر زور دیتا ہے ۔ آئیے ہم سب ملکر عہد کریں کے سماج میں بھائی چارہ ، ایکتا اور امن و اخوت کا ماحول پیدا ہوجائے ۔ چیف منسٹر جیہ للیتا نے بھی اپنے پیام میں مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی حکومت کے مختلف بہبودی اقدامات کی نشاندہی کی جو مسلم برادری کیلئے کئے گئے جیسے زائد از تین ہزار مساجد کو اناج کی سربراہی ۔

TOPPOPULARRECENT