Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / عید کے پیش نظر ہند۔پاک بس سرویس معطل

عید کے پیش نظر ہند۔پاک بس سرویس معطل

سری نگر ، 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر اور پاکستان زیر انتظام کشمیر کی دارالحکومت مظفرآباد کے درمیان چلنے والی ہفتہ وار ‘کاروان امن’ بس سروس کو عیدالفطر (جو 6 یا 7 جولائی کو منائی جائے گی) کے پیش نظر پیر کومعطل کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ طرفین نے عید الفطر کے پیش نظر بس سروس کو معطل کرنے کا فیصلہ باہمی اتفاق رائے سے لیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جو مسافر اس ہفتہ وار بس سے آج سفر کرنے والے تھے ، کو پہلے ہی اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا تھا۔ رواں سال کے دوران یہ تیسری دفعہ ہے کہ جب سری نگر اور مظفرآباد کے درمیان ‘کاروان امن بس’ نہیں چل سکی۔ 14 مارچ کو سرحد کے اُس پار مٹی کے تودے گرآنے جبکہ 4 اپریل کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹوکی برسی کے موقع پر اس بس سروس کو معطل کردیا گیا تھا۔ سری نگر اور مظفرآباد کے درمیان چلنے والی اس ہفتہ وار بس سروس کا آغاز 7 اپریل 2005 کو ہوا تھا اور تب سے اِس کے ذریعے ہزاروں لوگ آرپار اپنے عزیز واقارب سے مل چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT